رجب بٹ نے جنگلی حیات پر آگاہی کا ویلاگ جاری کردیا

ٹک ٹاکر رجب بٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے جنگلی حیات پر آگاہی وی لاگ جاری کر دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر رجب بٹ کو ہر ماہ جنگلی حیات سے متعلق آگاہی وی لاگ کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس پر عمل کرتے ہوئے رجب بٹ نے اپنا پہلا وی لاگ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

کسی اور موضوع پر بنائے گئے 36 منٹ دورانیہ کے وی لاگ کے آغاز میں دو منٹ تک جنگلی حیات سے متعلق آگاہی دی گئی، جس میں رجب بٹ نے پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی۔

ٹک ٹاکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگلی جانوروں سے محبت کریں تو وہ بھی محبت کرتے ہیں، لیکن انہیں گھروں میں رکھنا ہمارے اور ان جانوروں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

رجب بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلی جانوروں کو رکھنے کے لیے حکومت نے جو قوانین بنائے ہیں، ان پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ انسانوں اور جانوروں دونوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کو ان کی شادی کے موقع پر ایک دوست کی جانب سے تحفے میں شیر کا بچہ دیا گیا تھا تاہم اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر بغیر لائسنس شیر کا بچہ رکھنے پر رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں