منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

لاہور:پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی۔

کاہنہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر ملزمان کو روکا تو دونوں میاں بیوی کے پاس سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان نے دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمان فیصل اور سلمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں