کراچی:جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔
مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔