ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی پیھچے چھوڑ دیا

پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔

لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ کی فلم کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی لو گرو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا، ’’ابھی کچھ دن پہلے لو گرو دیکھی تھی اور سچ پوچھیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہے۔‘‘

ایک اور مداح نے کہا، “لو گرو ایک بہترین فلم ہے۔ مجھے یہ پسند آئی۔” ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، “اس میں بالی ووڈ فلموں کی طرح کوئی بیہودہ سین نہیں ہے”.

اپنا تبصرہ بھیجیں