ٹک ٹاک پر خاتون کو ہراساں کرنے والا منگیتر گرفتار

کراچی: بلیک میلنگ سے تنگ جوڑے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جوڑے کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار جبکہ منگیتر اور اہل خانہ کوہراساں کرنے والے ملزم اوراسکے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پہلی کارروائی میں ایک جوڑے کی شکایت پر صفورا کےعلاقے سے محمد عامرنامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم خاتون کی نازیبا ویڈیو کے ذریعے میاں بیوی کو ہراساں اور رقم وصول کر رہا تھا۔
دوسری کارروائی عدالتی احکامات پر روی کمار اور اسکے بھائی سنیل کمار کے خلاف درج مقدمے کے تحت کی گئی۔ ملزم روی اپنے بھائی کی مدد سے نازیبا مواد پر مبنی ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی منگیتر اور اسکے اہل خانہ کو ہراساں کر رہا تھا۔

ہراسگی کا شکار خاتون کی ملزم روی کمارسے کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔ ملزم کے ٹک ٹاک نازیبا مواد کمیونٹی میں پھیلانےسے متاثرہ خاتون کی بہن کو طلاق ہو گئی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاک ٹاک بند کردیا گیا تھا تاہم خاتون اوراہل خانہ کو علاقے سے نکلوانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں