ایس آئی ایف سی کی کاوشیں؛ جولائی میں ایس ای سی پی میں 2864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے جولائی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں 2864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ۔

محفوظ اورمضبوط پاکستان کی جانب سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ (جولائی 2024ء) میں 2864 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں، جن کا مقصد برآمدات اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ماہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایشیا،افریقا، یورپ،امریکا اورآسٹریلیا کی 86 نئی کمپنیوں کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

جولائی 2024ء میں شامل ہونے والی تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، بقیہ پبلک نان لسٹڈ کمپنیاں، ناٹ-فور-پرافٹ ایسوسی ایشن اور تجارتی تنظیموں وغیرہ کے طور پر رجسٹر کی گئیں۔ اس سے قبل آن لائن رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 99.8 فیصد تھی۔

رئیل اسٹیٹ کی ترقی اور تعمیرات کے لیے 284، سیاحت کے فروغ کےلیے164، ای کامرس کی 120اور پاور جنریشن میں51 کمپنیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔ سرمایہ کاری کا بڑا حصہ 64 کمپنیوں کے ساتھ چین کو حاصل ہوا،اس کے علاوہ ترکی، افغانستان ، برطانیہ اور دیگر ممالک کی اہم کمپنیوں کی سرمایہ کاری بھی قابل ستائش ہے۔

ایس آئی ایف سی کا محفوظ اورمضبوط پاکستان کے لیے برآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا یہ عزم روشن پاکستان کی ضمانت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں