وزیر اعظم کی ہدایت پر اولمپئین ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی کی فراہمی کا حکم

میاں چنوں: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میپکو نے وزیر اعظم کی ہدایت پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے چک 101/15 ایل میاں چنوں میں بجلی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے میٹریل پہنچا دیا ہے۔

کل 12 اگست کو میپکو کچا کھوہ اور کنسٹرکشن سب ڈویژنوں کی ٹیم ڈیرہ ارشد ندیم تک بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز، ٹرانسفارمر اور لائن نصب کرے گی۔

ارشد ندیم کی آبائی رہائش گاہ چک 101/15 ایل کی آبادی 200 گھروں پر مشتمل ہے اور گاؤں میں بجلی دستیاب ہے، گاؤں میں بجلی فراہمی کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 4 پولز او 100 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی ہدایت پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو سیف اللہ سرانی، ایس ای خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل سمیت دیگر افسران نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

میپکو افسران نے ارشد ندیم کو جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور وفاقی وزیر، میپکو چیف کا بجلی سسٹم کی اپ گریڈیشن کا پیغام پہنچایا

میپکو ترجمان کے مطابق ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کل شام تک مکمل کر لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں