بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی: بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے ایک کروڑ 30 لاکھ کے کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پولیس نے ایک کروڑ 30 لاکھ کے کرنسی نوٹ برآمد کیے جن پر مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ جعلی نوٹوں پر ‘ ریزرو بینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ درج تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 500 روپے کے نوٹ پر مہاتما گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ انوپم کھیر نے جعلی نوٹوں کی وائرل ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کے بجائے میری تصویر۔۔ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکرسے کچھ افراد نے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا 2100 گرام سونا خریدا اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے اورسونا مقررہ جگہ پہنچانے اور باقی 30 لاکھ لینے کی درخواست کی ۔ جب ان کا ملازم سونا لے کر پہنچا تو اسے کہا گیا کہ باقی 30 لاکھ قریبی دکان سے لاتے ہیں اور پھر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں