پشاور:بشریٰ بی بی کی طبیعت آج پھر ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پشاور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گی، ان کے وکیل کی جانب سے پیشی سے استثنا کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔