9مئی کیس؛ عالیہ حمزہ کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری، سسر کیخلاف کارروائی شروع

9 مئی کیس میں ضمانت کے بعد عدالت سے غیرحاضری پر پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن ان کے سسر کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

9 مئی کیس میں ضمانت ملنے کے بعد عدالتی سماعت میں پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن سسر کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کے سسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرعالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر تحریری وضاحت جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ضامن کی ذمہ داری ہے کہ ملزم عدالت میں پیش ہوتا رہے۔ ملزمان کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت کے بعد کیس کے لیے پیش نہیں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں