355

میرا کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا جی کو نئی مصیبت نے گھیرلیا، اداکارہ کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔ ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کی مالیت کا ہیروں کا ہار اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی جبکہ گھڑی میں بھی قیمتی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت اداکارہ گھر پر موجود نہیں تھیں جبکہ ملزم قاسم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں