(روزنامہ جرأت)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول ، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت ہوگئی۔پیٹرول کی قلت سے پیٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا ، مدھیہ پردیش ، تلنگانہ ، آسام اور حیدرآباد میں شہری قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 2 منٹ میں پیٹرول ڈلوا لیتے تھے لیکن اب آدھا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔خیال رہے کہ بھارت پیٹرولیم مصنوعات کا 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے۔




