iranamericawar

ایران پر امریکا و اسرائیل کی شدید ترین بمباری، تہران اور کرج میں بڑے دھماکے سنے گئے

(روزنامہ جرأت)ایران کے دارالحکومت تہران پر شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت کی خبر دی جا رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران پر جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے شدید بمباری قرار دیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرج شہر میں طاقتور دھماکوں کے بعد آسمان روشنی سے بھر گیا۔دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر صفد میں موجود ایک ڈرون کنٹرول بیس کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا جبکہ یفتاح بیرکس پر بھی راکٹ داغے گئے۔ادھر بحرین میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہوگا ایران میزائل حملے جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں