(روزنامہ جرأت)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کبھی کہتےہیں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، کبھی کہتے ہیں مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کے مختلف بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔
محسن رضائی نےکہا کہ تیل اور آبنائے ہرمز معاملےکی صورتحال اب بدل چکی ہے، نقصان پرقابوپانے کی کوششیں آنے والےحالات کو نہیں روک سکیں گی، ایران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔




