shahidafridi

بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم

(روزنامہ جرأت)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر برہم ہوگئے۔اتوار کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فینز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جار رہا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ شکست پر برہم ہوگئے۔
شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلا ف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا۔ کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے۔ہمارا جو ٹرمپ کارڈ تھا عثمان طارق اسے 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔انہوں نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی، پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد بھی آخری اوور شاہین کو دیا گیا جبکہ ہمارے پاس فہیم اشرف بھی موجود تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین ، شاداب خان اور بابر کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں۔سابق کپتان نے کہا کہ سینیئرز پلیئرز کب سے کھیلتے آرہے ہیں ، جہاں ہماری امید ہوتی ہے کہ یہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، ان سے پرفارمنس نہیں ہوتی اس لیے نمیبیا کے خلاف اگلے میچ میں نئے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں