icc confirm sanctions for jaiswal and fernando

جیسوال اور فرنینڈو کو لڑائی کرنا مہنگا پڑگیا، آئی سی سی نے سزا سنادی

(روزنامہ جرأت)بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کو کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہونے والے تلخ واقعے پر آئی سی سی نے سزا سنادی۔دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جو میچ کے دوران کسی کھلاڑی یا دیگر فرد سے نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔دونوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
یہ واقعہ بھارت کی اننگز کے 17ویں اوور میں پیش آیا جب فرنینڈو نے جیسوال کو آؤٹ کیا۔ جیسوال ان کی جانب بڑھے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ بعدازاں دونوں کے سروں کا آپس میں ٹکراؤ بھی ہوا۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں