(روزنامہ جرأت)رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔سعودی عرب میں ماہ رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ ہی اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلئے حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد افراد نے خود کو اعتکاف کیلئے رجسٹرڈ کروایا۔مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیلۃ القدرکی تلاش میں معتکفین اور معتمرین خصوصی عبادات میں مصروف ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔




