کراچی:(روزنامہ جرأت) سندھ میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والےاسکولوں میں صبح کی شفٹ ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 تک ہوگی اور جمعہ کو صبح کی شفٹ 7:30 سے 10:30 بجے تک ہوگی۔
اس کے علاوہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی جب کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں جمعہ کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہوگی۔




