publicholidays

سندھ بھر میں4 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری

(روزنامہ جرأت)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز ہفتہ ’قائد عوام‘ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے، بلدیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں