(روزنامہ جرأت)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر گورنرسندھ کو ہٹایاگیا،کوشش ہوگی آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو ملے۔امین الحق نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
ادھر کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کامران ٹیسوری کو ہٹانےکے فیصلے پر نظرثانی کریں اور کامران ٹیسوری کو ان کے منصب پر دوبارہ بحال کریں۔




