field marshal meets with britains chief of the general staff

فیلڈ مارشل سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

(روزنامہ جرأت)چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رونالڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں