karachimurder

نیو کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

(روزنامہ جرأت)کراچی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیوکراچی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھرسے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لاشیں دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں، دونوں نے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق گھرپر تالا لگا ہوا تھا اور دونوں کے سرپر زخم ہیں جبکہ کارروائی کیلئے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں