goldrates1

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار سے زائد کی کمی

کراچی :(روزنامہ جرأت) ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں11 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 11 ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔اس کےعلاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 9430 روپے کم ہوکر 4 لاکھ ایک ہزار 59 روپے ہوگئی ہے۔ مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 110 ڈالر کم ہوکر 4455 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں