peshawar attempt to smuggle deal 200 kg of ice

پشاور: ہوٹل میں 200 کلو آئس کی اسمگلنگ ڈیلنگ ناکام، سری لنکن باشندے سمیت 4 ملزمان گرفتار

(روزنامہ جرأت)پشاور ایکسائز انٹیلیجنس نے ہشت نگری کے ایک ہوٹل میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی ڈیلنگ ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران سری لنکن باشندے سمیت 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان عالمی مارکیٹ میں 200 کلو گرام آئس کی سپلائی کے لیے ڈیلنگ کر رہے تھے۔ ہوٹل کے کمرے میں غیر ملکی باشندے اور اس کے ساتھیوں سے آئس کے 200 پیکٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔سری لنکن باشندے کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں