ڈی آئی خان:(روزنامہ جرأت) جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 رضاکار جاں بحق اور 1 زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹروے سے نیچےگر گئی، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




