adamzimpa

آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ ایڈم زمپا نےبھارتی لیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا

(روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے اسٹار اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مجھے میری مہارت کے حساب سے وہ معاوضہ نہیں مل رہا تھا جو دیگر کھلاڑیوں کو ملتا ہے۔ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں آسٹریلوی لیگ اسپنر نے کہا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ بھارتی کرکٹ لیگ کافی زیادہ وقت لیتی ہے اور وہاں مجھے میری مہارت کے حساب سے معاوضہ بھی نہیں مل رہا تھا اس لیے اسے کھیلتے رہنا میرے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھا۔ایڈم زمپا نے کہا کہ میں آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا سوچ رہا تھا لیکن اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جسے میں نے قبول کر لیا اور یہ سب کچھ بہت جلدی ہو گیا جسے میں انجوائے کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے متاثر بھی کیا ہے اور پی ایس ایل کے معیار کو بھی سراہا ہے۔
کراچی کنگز میں شامل ایڈم زمپا نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار بولر ہیں اور جب وہ بولنگ کرتے ہیں تو ہر گیند پر کچھ نہ کچھ خاص ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں