iranforiegnminister

آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں: وزیرخارجہ ایران

(روزنامہ جرأت)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرادیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےایک بیان میں امریکا اور اسرائیل کو پیغام دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دھمکیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اس جنگ کے باعث ہے جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحری راستے میں رکاوٹ کی ذمہ داری ایران پر نہیں بلکہ ان ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی ایران مزید دھمکیوں کی زد میں آئے گا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دار براہ راست امریکا اور اسرائیل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا تھا کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں