ejazaslamadnansiddiqi

اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا

(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے ائیرلائن میں نہانے کا ماضی کا دلچسپ قصہ سنادیا۔اعجاز اسلم نے بتایا ایک مرتبہ ہم دونوں ساتھ سفر کررہے تھے اور مجھے نہیں علم تھا کہ عدنان باتھ روم میں ہیں، مجھے ریسٹ روم جانا تھا ، میں جانے لگا تو دیکھا وہاں سے باہر پانی آرہا ہے، میں سوچوں کہ پانی کہاں سے آرہا ہے۔
اداکار نے کہا میں ائیرہوسٹس کو ڈھونڈ رہا تھا کہ وہ آئیں تو ان کو بتاؤں لیکن وہ نظر نہیں آئیں ، ہماری فلائٹ کافی لمبی تھی، اتنے میں دیکھا کہ دروازہ کھلا اور عدنان باہر آیا، میں نے پوچھا یہ پانی کیوں باہر آرہا ہے تم اندر کیا کررہے تھے؟ عدنان نے آگے سے کہا میں نہا رہا تھا، چھوٹے کپ کی مدد سے عدنان نہایا اور تیار ہوکر باہر آیا، پتا نہیں کتنی دیر سے اندر تھا، جب وہ آیا تو سارا پانی باہر تھا اتنے میں ائیرہوسٹس بھی پیچھے سے آگئی۔
اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ عدنان نے الزام مجھ پر عائد کردیا اور ائیر ہوسٹس کو کہا یہ اندر شاور لے رہا تھا جس کے جواب میں ائیر ہوسٹس نے غصہ کیا۔اعجاز اسلم کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی رائے مختلف پائی جارہی ہے، متعدد نے عدنان صدیقی کو اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ اعجاز اسلم کو نیشنل ٹی وی پر یہ بات نہیں بتانی چاہیے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں