psl11

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز

لاہور: (روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں