khawajaasif

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، خواجہ آصف

(روزنامہ جرأت)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور برادر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم کردارادا کر رہا ہے، دعا کریں پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو۔خواجہ آصف نے کہا کہ دعا کریں خطے میں امن قائم ہو،برادرممالک میں اتفاق ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں