imadwaseem

بیٹی کی سالگرہ: عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا سخت ردعمل

(روزنامہ جرأت)قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنی پوسٹ میں تلخ جملوں کا استعمال کیا۔عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی ہے۔رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے والد کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ردِعمل دیا۔
انہوں نے لکھا کہ میری خوبصورت بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک، تم ایک ایسے بچپن کی حق دار ہو جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرا ہو، یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں جیسے پیغامات دیے جاتے ہیں جب کہ نجی طور پر اداروں کو کہا جارہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو بے گھروں کی پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے کیونکہ مالی مدد بند کی جا رہی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے مزید لکھا کہ بچوں کو صرف سوشل میڈیا پر کہے گئے الفاظ نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، سچائی اور ذمے داری کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ماں ہمیشہ تمہاری حفاظت کرے گی اور تمہیں ہر دن محفوظ اور محبت بھرا احساس دلائے گی۔سوشل میڈیا پر اس معاملے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ثانیہ اشفاق کے حق میں سامنے آگئی جب کہ متعدد صارفین نے ان کی بیٹی عنایہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ثانیہ اشفاق کی ہمت کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں