javeriaandyumna

جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی

(روزنامہ جرأت)میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے شو کے دوران اپنے نامناسب تبصرے پر وضاحت پیش کردی۔نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام میں آئے مہمانوں کو مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر دکھا کر اُنہیں پہچاننےکو کہا گیا۔اسی دوران یمنیٰ زیدی سے منسوب تصویر کو پہچاننے میں مہمانوں کی مدد کرتے ہوئے میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ ‘انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پتھر کے زمانے سے کام کررہے ہیں لیکن مقبول ابھی ہوئے ہیں’۔
کلپ وائرل ہونے کے بعد یمنیٰ زیدی نے غلط تصویر دکھائے جانے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس وائرل ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے بچپن کی تصویر نہیں ہے، یہ جعلی شناختی معلومات ہے، کسی بھی طرح کی معلومات کو ٹیلی ویژن پر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جانی چاہیے، شکریہ۔
بعدازاں متعدد شوبز شخصیات نے جویریہ کے تبصرے پر ان کو تنقید کا نشایہ بنایا جس کے بعد میزبان نے انسٹاگرام پر معذرت کی اور کہا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔جویریہ نے ان کی ٹیم کی جانب سے غلط تصویر دکھائے جانے پر معذرت کی اور ساتھ ہی کہا کہ ان کے دل میں یمنیٰ کے لیے بے حد عزت ہے، اس کے علاوہ وہ یمنیٰ کے کام کی بھی بہت عزت کرتی ہیں، عمر سے متعلق تبصرے کو غلط سمجھا گیا ان کا وہ مطلب نہیں تھا جو سمجھا گیا۔
میزبان نے یہ بھی کہا کہ ان کے کہے گئے الفاظ کسی مخصوص شخص کے لیے نہیں تھے، انہوں نے یہ بات عام طور پر ہی کہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں