imadwaseemandwife

عماد وسیم نے دوسری شادی کب کی؟ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آگئیں

(روزنامہ جرأت)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
16 فروری کی شب عماد کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سب سے پہلے کرکٹر کے نکاح کی ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ہمراہ کیک کاٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔بعدازاں نائلہ راجہ اور عماد نے خود انسٹاگرام پیجز پر شادی کی تصدیق کی۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جو کہ میری زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا تاہم اس کے باوجود اس دوران مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچوں کی صورت میں عطا ہوئیں جن سے میں بے انتہا محبت کرتا ہوں اور یہ محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ آل راؤنڈر کا نکاح 16 فروری پیر کو ہوا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عماد وسیم نے پہلی اہلیہ سےعلیحدگی کے دو ماہ بعد دوسری شادی کی۔خیال رہے کہ عماد وسیم کی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں