fizzaali

‘میری بیٹی نے خوشی سے شادی کروائی’، فضا علی 41 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک

(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے عید کے دن اپنے نکاح کا اعلان کیا اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔اداکارہ و میزبان کے اچانک نکاح نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ تصاویر میں فضا علی نے سیاہ لباس کے ساتھ براؤن کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، جبکہ ان کے شوہر نے سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔
فوٹو شوٹ میں دونوں نے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے، جبکہ فضا علی نے پھولوں کا ہیڈ پیس اور سادہ زیورات پہن رکھے تھے۔اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ41 سال کی عمر میں اللّٰہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے میرا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ۔
انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری سب سے بڑی طاقت ہے اور کم عمری کے باوجود اس نے اس فیصلے کو خوشی سے قبول کیا بلکہ شادی میں میرا ساتھ بھی دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہوں اور مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں