(روزنامہ جرأت)ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان نے راولپنڈیز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی۔میچ ریفری نے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑی جہانداد خان نے سعد مسعود کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔




