(روزنامہ جرأت)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔علاہ وازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




