privtechannelhacked

پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کی زد میں آگئے

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن کو ہیکرز کی جانب سے متاثر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف ویب سائٹس پر بھی سائبر حملوں کی اطلاعات ہیں، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر دشمن ملک کی جانب سے سائبر حملے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس ہیک ہونے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم حرکت میں آگئی، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیک ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں