pakistansuperleague

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

(روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔سامنے آنے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ہو گا۔تین مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی لاہور کرے گا، پہلا کوالیفائر راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔
ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز اور دوسرے مرحلے مزید تین تین میچز کھیلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں