421

جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کیلئے امیدوار فائنل کرلیے

جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے میاں اسلم الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ حلقہ این اے 47 سے تاجر رہنما کاشف چوہدری امیدوار ہونگے جب کہ حلقہ این اے 48 سے ملک عبدالعزیز جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ سال 8 فروری کو ہونگے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں