پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل معروف فرنچائز کراچی کنگز نے اسکواڈ کے محض 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز جیمز ونس، شعیب ملک، میر حمزہ تبریز شمسی جبکہ حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے حاصل کیے گئے فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ میں برقرار رکھے گی۔
پہلے سیزن سے وابستہ کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر بھی ٹیم کو چھوڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب نوجوان بیٹر طیب طاہر کی بھی کسی دوسری فرنچائز میں ممکنہ منتقلی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوئی تھی، جس میں کنگز نے یونائیٹڈ سے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ یونائیٹد نے کنگز سے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا تھا۔