واشنگٹن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹینفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں 2 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
امریکی جیل میں 80 سال قید کی سزا کاٹنے والی پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے برطانوی نژاد امریکی وکیل وکیل وکیل کلائیو اسٹینفورڈ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے 2 بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔افغانستان کے بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی۔
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعافیہ نے مجھے جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انتہائی تشویش ناک اور چ ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کے مطلع کرنے کے بعد اس بارے میں شکایت داخل کی گئی ہے۔
عافیہ موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے بتایا ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود اور اپنی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مزاج کچھ بہتر نظر آیا اور انہوں نے دونوں سے دوبارہ ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔