واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پاکستان کے ساتھ حالیہ اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پاکستان کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر حالیہ اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی پالیسیاں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ بات انھوں امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے کیا۔
ناتھن پورٹر نے امید ظاہر کی ہم اس بنیاد کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اورپورے پاکستان کی تعمیر کے لیے اصلاحات کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے ملک میں مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون اور پالیسیوں کو سراہا۔