کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 2024ء ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 215600 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کی کمی سے 184642 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم ہے۔