امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے، بجلز بلز میں میونسپل ٹیکس نہ لیا جائے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کراچی کا اجلاس ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی وسیوریج سمیت بے تحاشا مسائل ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ کو ٹاؤن چئیرمینز کے ماتحت ہونا چاہیے، سندھ سالڈ ویسٹ سے منتیں ترلے کر کے کام ہوتے ہیں، متوازی نظام چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقامی لوگوں کو ڈائریکٹر کے عہدوں پر کیوں فائز نہیں کیا جاتا، واٹر کارپوریشن ایک بے لگام گھوڑا ہے، اس کے عملے کو ٹاؤنز چئیرمینز کے ماتحت کیا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے، کے الیکٹرک کے بجلی بلز میں میونسپل ٹیکس نا لیا جائے۔