کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 1998ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 212600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے کی کمی سے 182270روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15روپے کی کمی سے 2211.93روپے ہوگئی۔