کوالا لمپور: ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔ارجنٹینا کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں تھامس نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جسے پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے خوبصورت گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے تھامس نے پینلٹی کارنر کے زریعے دوسرا گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلادی۔ جسے پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک کے زریعے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔کھیل کے دوسرے ہاف کے 39ویں منٹ میں ارجنٹینا کے رومیرو نے فیلڈ گول جبکہ باٹیسٹا نے 44 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 2-4 کی برتری دلادی۔پاکستان کی جانب سے 49ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک کے ذریعے ہیٹرک کرتے ہوئے تیسرا گول اسکور کیا۔
Load/Hide Comments