واشنگٹن: امریکا کی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو کی عدالت نے بغاوت میں ملوث افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی شق کے تحت 2024 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا۔
صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو کی ریاست پر ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل حملے میں ملوث ہونے کے باعث نا اہلی کا سامنا ہے۔
ٹرمپ کے وکیل نے فیصلے کو جمہوریت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔