مظفر گڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ایک چائے فروش نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔
چائے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔
ملک اشفاق بھٹی کا کہنا ہے ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، یہ لوگ آتے ہیں وعدے کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، اگر میں جیت گیا تو سب سے پہلے اس علاقے میں یونیورسٹی بنائیں گے اور سڑکیں پکی کریں گے، غریبوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی تاہم سیاسی جماعتوں کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے۔