کراچی: فن ٹیک پلیٹ فارم جاز کیش نے پاکستان میں پہلی مرتبہ “ٹیپ اینڈ پے” سہولت اور والٹ ٹوکنائزیش متعارف کرنے کے لیے ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت داری کرلی۔
اس شراکت داری کے بعد جازکیش یہ خدمات متعارف کروانے والا پاکستان کا پہلا موبائل والٹ بن جائے گا۔
جاز کیش کے چیف پروڈکٹ آفیسر عامر آفتاب نے کہا کہ ہمیں صارفین کو ادائیگی کا محفوظ اور آسان حل مہیا کرنے کے لیے پاکستان میں اس نوعیت کی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر خوشی ہے۔
ماسٹر کارڈ کا ڈی ایف ای جدید ترین پلگ اینڈ پلے موبائل ایپلیکیشن پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو اس منفرد خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جاز کیش پاکستان میں والٹ ٹوکنائزیشن متعارف کروانے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو اپنے پلیٹ فارم میں شامل کرے گا۔
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینا ایسٹ ماسٹر کارڈ کیکلسٹر جنرل منیجر جے کے خلیل نے کہا کہ یہ شراکت داری میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت لانے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔