339

یوفون 4G اور ہواوے کا مائیکروویوسپر ہب کی کمرشل تنصیب کا اعلان

کراچی: یوفون فورجی اور ہواوے نے باہمی تعاون سے دنیا کے اولین مائیکروویو سپر ہب سلوشن کو کامیابی سے کمرشل نیٹ ورک میں نصب کردیا ہے۔

اس سے بڑی ٹریفک ہب سائٹس پر ہواوے کی جدید ترین پاور کنٹرول صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ سپر ہب کی ضرورت ہب سائٹس پر بڑی تعداد میں لِنکس کی تنصیب سے وابستہ مشکلات کی وجہ سے پیدا ہوئی۔

سیلولر بیک ہال کی بڑھتی ہوئی طلب، موجودہ سپیکٹرم سہولیات کی کمی، اور نئے فریکوئنسی بینڈز یا آلات کے حصول اور انتظام میں شامل پیچیدگیوں نے بڑے پیمانے پرسپیکٹرم کے دوبارہ استعمال اور اس کی صلاحیتوں اور گنجائش میں اضافے میں مشکلات پیدا کیں۔
یہ جدید سہولت اسی فریکوئنسی کے دوبارہ استعمال کو 20 ڈگری کے فاصلے پر قابل استعمال بنا کر اسپیکٹرل کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، جو 90 ڈگری فاصلے کے موجودہ صنعتی معیار کے مقابلے میں غیر معمولی بہتری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں